بھارت

تلنگانہ :پولیس کی کارروائی میں 7مائونواز باغی ہلاک

حیدرآباد:
بھارتی ریاست تلنگانہ میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران سینئر کمانڈر سمیت 7مائونواز باغیوں کو قتل کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تلنگانہ کے ضلع ملوگو کے چلپاکا جنگلات میں تلنگانہ پولیس کی ایلیٹ اینٹی مائوسٹ گرے ہانڈز فورس نے آج صبح سویرے ایک شروع کیا جس کے دوران ان کی مائو باغیوں کے ساتھ جھڑپ ہو گئی۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سی پی آئی مائوسٹ کی تلنگانہ سٹیٹ کمیٹی کا رکن35سالہ بھدرو عرف کرسم منگو کے علاوہ ایگولاپو ملائیہ، مسکی دیول، مسکی جمنا، جئے سنگھ، کشور اور کامیش شامل ہیں ۔پولیس نے مائو نواز باغیوں سے کلاشنکوف اور آئی این ایس ا ے ایس رائفلز اور دیگر آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاہے کہ ایک ہفتہ قبل مائونوازباغیوں نے2 قبائلی افراد پیرو گرام پنچایت کے سیکرٹری یوئیکا رمیش اور یوکا ارجن کو پولیس کے مخبر ہونے کے شبہ میں ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد علاقے میں یہ کارروائی شروع کی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button