بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے خاتون صحافی رانا ایوب کی درخواست خارج کردی

نئی دہلی07فروری(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ نے خاتون صحافی رانا ایوب کی وہ درخواست مسترد کردی ہے جس میں انہوں نے منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں غازی آباد کی خصوصی عدالت کے سمن کو چیلنج کیا تھا۔
جسٹس وی راما سبرامنیم اور جسٹس جے بی پردی والا پر مشتمل بنچ نے رانا ایوب کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ ٹرائل کورٹ کے سامنے دائرہ اختیار کامسئلہ اٹھاسکتی ہے کیونکہ یہ شواہد کا سوال ہے۔سپریم کورٹ نے رواں سال 31جنوری کو رانا ایوب کی طرف سے سمن کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔25جنوری کو سپریم کورٹ نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کی خصوصی عدالت سے کہاتھا کہ وہ رانا ایوب کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر 27جنوری کو ہونے والی سماعت کو 31جنوری کے بعد کی تاریخ تک ملتوی کردے۔رانا ایوب نے اپنی درخواست میں غازی آباد میں بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے شروع کی گئی عدالتی کارروائی کو اس کادائرہ اختیار نہ ہونے کی بنیاد پر کالعدم قراردینے کی استدعا کی تھی کیونکہ مبینہ منی لانڈرنگ کا جرم ممبئی میں ہوا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button