بھارت

دہلی ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت گرفتاری کے خلاف نیوز کلک کے بانی کی درخواست مسترد کر دی

نئی دہلی:  دہلی ہائی کورٹ نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتاری کے خلاف نیوز کلک کے بانی پرابیر پورکیاستھا اوران کے ساتھی امیت چکرورتی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پولیس ریمانڈ میں مداخلت سے انکار کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرابیر پورکیاستھا اور امیت چکرورتی نے استدلال کیا تھا کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو انہیں گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی اور ٹرائل کورٹ نے ان کے وکلاء کی عدم موجودگی میں ریمانڈ کا حکم دیا ہے۔درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس تشار را ئوگیڈیلا نے کہا کہ گرفتاری کے طریقہ کارمیں کوئی کوتاہی یا قانونی یا آئینی دفعات کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اور ریمانڈ آرڈر قانون کے مطابق ہے۔ جج نے بتایا کہ گرفتارہونے والے کو گرفتاری کی وجہ24گھنٹوں کے اندر بتانا ضروری ہے اوریو اے پی اے کے تحت تحریری طور پروجہ بتانا لازمی نہیں ہے۔تاہم عدالت نے کہا کہ پولیس کو اب گرفتاری کی وجہ تحریری طور پر پیش کرنا ہوگی ۔نیوز پورٹل کے بانی کی درخواست پر عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست نا قابلیت سماعت ہونے کی بنیاد پرخارج کر دی جاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button