بھارت

بھارت :وزیر اعظم مودی سے فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ

نئی دہلی08 جنوری (کے ایم ایس) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کے طلبا اور فیکلٹی ارکان کے ایک گروپ نے ایک کھلے خط میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملک میں نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خطہ پر دستخط کرنے والوں نے کہا کہ مذکورہ مسائل پر وزیر اعظم کی خاموشی نفرت سے بھری آوازوں کو تقویت دے رہی ہے اور یہ ہمارے ملک کے اتحاد اور سالمیت کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ بطور وزیر اعظم آپ ان قوتوں کے خلاف آواز بلند کریں جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔طلبا اور فیکلٹی ارکان کا یہ خط ہریدوار دھرم سنسد کے حالیہ واقعہ کی روشنی میں آیا ہے جہاں ہندو انتہا پسند مذہبی رہنماو¿ں نے ہندوﺅں پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائیں اور انکی نسل کشی کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مذہب اورذات پات کی بنیاد پر برادریوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور تشدد کا مطالبہ ناقابل قبول ہے۔دستخط کنندگان نے کہا کہ اگرچہ بھارتی آئین نے ہر کسی کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق فراہم کیا ہے لیکن بھارت میں بھر میںاب اس حوالے سے خوف کا عالم ہے۔ انہوںنے لکھا کہ حالیہ دنوں میں گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی توڑ پھوڑکی گئی اور ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی کالیں آ رہی ہیں اور یہ سب کچھ استثنیٰ کے ساتھ بغیر کسی خوف کے کیا جارہا ہے۔ خط پر 183 طلبا اور فیکلٹی ارکان نے دستخط کیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button