بھارت

ہندو تہوار” گربا”کی تقریبات میں غیر ہندوئوں کو شرکت کی اجازت نہ دی جائے: راجہ سنگھ

T-Raja-Singh-Lodhحیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں گوشامحل حلقے کی نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی اور بی جے پی کے معطل شدہ لیڈرٹی راجہ سنگھ نے غیر ہندوئوں کو خبردارکیاہے کہ وہ ہندو تہوار گرباکی تقریبات میں شرکت نہ کریں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجہ سنگھ نے زوردیا کہ ان تقریبات میں محافظوں اور ویڈیو گرافرز سمیت تمام معاون عملہ ہندو ہونا چاہیے۔ انہوں نے تقریبات میں داخلے پر شرکاء کے آدھار کارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اورمنتظمین کو خبردارکیاکہ نگرانی میں کسی بھی طرح کی کوتاہی کے سنگین نتائج ہونگے۔ اسی طرح کی وارننگ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے حیدرآباد کے صدر اورر ہندو توا رہنما لڈو یادو نے بھی جاری کی اورغیر ہندوئوں کو گربا پروگراموں میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر زوردیا۔ اپنے ایکس اکائونٹ پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں لڈویادو نے تہوار کی تقریبات کے داخلی راستوں پر آدھار کارڈ کی تصدیق کے عمل کو سختی سے نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے واضح کیا کہ ان تقریبات کے اندر پائے جانے والے غیر ہندو ئوںکو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور تقریبات میںجو بھی غیر ہندو پایا گیا اسے زبردستی نکال دیا جائے گا۔ ہندوتوا رہنمائوں کے ان اعلانات سے خطے میںمذہبی آزادی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بارے میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button