بھارت

ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا

Elayon

واشنگٹن:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور برقی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلاکے چیف ایگزیکٹو افسر ایلون مسک (Elon Musk)نے اپنابھارت کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کرنی تھی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایلون مسک کوکل (اتوار) سے بھارت کا دوروزہ دورہ کرنا تھا۔ تاہم انہوںنے اپنے شوشل میڈیا ایکس اکاﺅنٹ پر لکھا”ٹیسلا کی بھاری ذمہ داریوں کا تقاضا ہے کہ میںفی الوقت بھارت کا دورہ ملتوی کروں۔“
ایلون مسک 21 اور 22 اپریل کو بھارت کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے والے تھے۔ اس دوران وہ بھارتی مارکیٹ میں داخل ہونے کا بھی اعلان کرنے والے تھے۔ انہوں نے بھارت کے دورے کے دوران بھارتی خلائی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرنی تھی۔انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ تاہم میری پوری کوشش ہو گی کہ میں رواں برس کے آخر میں بھارت کادورہ کروں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button