مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان ثابت قدمی سے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا، عمران خان

اسلام آباد27اکتوبر (کے ایم ایس )
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیساتھ روا رکھی گئی صریح ناانصافی کے خاتمے اور انہیں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے ضمانت شدہ اپناحقِ خود ارادیت میسر آنے تک پاکستان پوری ثابت قدمی سے اہلیانِ کشمیر کی منصفانہ تحریک کی حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سفاک سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدود عبور کرتے ہوئے لگاتار انسانیت سوز جنگی جرائم کے ساتھ نڈر اور ثابت قدم کشمیریوں کے قتل عام کا ارتکاب کر رہی ہے۔ اس ظلم و جبر کے باوجود تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی رہی ہے۔کشمیری عوام پر تسلط جمانے اور انہیں محکوم بنانے کیلئے بھارتی فوج کی سرینگر پرلشکر کشی کی یاد میں آج اہلِیان پاکستان و کشمیر دنیابھر میں یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔1947کے اس تاریک دن سے لیکر آج تک جموں وکشمیر پر ہندوستان کا غیرقانونی تسلط کشمیر ی عوام کی جدوجہدِ آزادی دبانے میں یکسر ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button