آزاد کشمیر

کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی

مظفر آباد :
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کی رہائی کیلئے پاسبان حریت جموںوکشمیر کے زیر اہتمام سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتوں میں سیاہ جھنڈے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیری نظربندوں کے ساتھ جاری بھارت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف اور ان کی رہائی کیلئے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے "رہا کرو رہا کرو کشمیری نظربندوں کو رہا کرو،بھارتیو غاصبو جموں وکشمیر چھوڑ دو” جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، مشتاق السلام، راجہ آفتاب احمد خان، العتیق احمد کیانی، عثمان علی ہاشم ، شوکت جاوید میر، ملک نصیر ایڈووکیٹ ، فیضان عارف ، خالد محمود زیدی، ریاض اعوان کررہے تھے۔،مظاہرین سے پاسبان حریت کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے دعویدار آج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کے بدترین مظالم سے لاکھوں کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال ہونے کے علاوہ ہزاروں کشمیری نظربند اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے بنیادی قانونی حق سے محروم ہیں۔انہوں نے بھارت کی دور دراز جیلوں میں قید کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی جیلوں میں انہیں مناسب خوراک اور علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم رکھنے کے علاوہ انہیں ان کے والدین اور رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاری ہے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں قید کشمیری خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ انتہائی ناگفتہ بہ صورتحال کا شکار ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے بھارت پرد بائو بڑھائیں۔ مقررین نے فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک مکمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ انہوں نے غزہ کے عوام کی ہمت اورجرات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آزادی کیلئے اسرائیلی سامراج کیخلاف لازوال جدوجہد کررہے ہیں ۔ مظاہرین نے سینٹرل پریس کلب سے برہان وانی چوک تک ایک ریلی بھی نکالی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button