مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشیُ اور آبادی کاتناسب تبدیل کر رہی ہے ، الطاف بٹ

razaq-Tabassumاسلام 28اکتوبر (کے ایم ایس )
جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کی نسل کشی ُاور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الطاف احمد بٹ نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں روزنامہ استحکام کے چیف ایڈیٹر جاوید اکرم ملک اور کشمیر نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹر سردار محمد طاہر تبسم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کونشانہ بنانے کیلئے ایک نیا قانون نافذ کیاگیا ہے جس کے تحت سات سال تک قید کیاجاسکتا ہے جو جنیوا کنونشن اور انسانی حقوق کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی اور استصواب رائے کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں اور انہیں بھارتی تسلط سے آزادی سے کم کوئی چیز قبول نہیں۔ انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بنداور غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کو رہا اور مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت فوری بحال کرے ۔ کشمیر نیوز نیٹ ورک کی طرف سے جاوید اکرم ملک اور سردار طاہر تبسم نے الطاف احمد بٹ کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات پر انہیں دفاع امن ایوارڈ بھی پیش کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button