مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگریکم اکتو بر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی طرف سے گزشتہ 74برس سے جاری اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول کی جائز ، جمہوری اور پر امن تحریک کو دبانے کیلئے وحشیانہ فوجی طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ آزادی کی تمام تحریکیں دنیا میں کہیں بھی بالآخر جبری قبضوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے آزادی پسند کشمیریوں کے بنیادی بنیادی حقوق کو پامال کرنے کے لیے وحشیانہ بھارتی فوجی حملے کو بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیا اور مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں وسیع پیمانے پر قتل وغارت ، خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ، بلاجواز گرفتاریوں ، مکانات کی تباہی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے کی تازہ لہر کی مذمت کی۔ ترجمان نے کشمیر کے بہادر عوام کی ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹی قوم ہونے کے باوجود وہ دنیا کی مضبوط ترین فوجوں میں سے ایک کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اسے اخلاقی طور پر شکست دی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جو دنیا میں کہیں بھی جبر ی قبضے کے متاثرین کے لیے باعث حوصلہ ہیں ۔ انہوں نے تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے یہ لازم ہو چکاہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، بڑے پیمانے پر قتل عام اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سنجیدہ نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button