بھارت

بھارتی شہری نے سوئس خاتون کو نئی دلی بلا کر قتل کر دیا

نئی دلی:
بھارت میں ایک شخص نے سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو نئی دلی بلا کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خاتون کی لاش دلی کے مغربی علاقے تلک نگر سے کچرے کی تھیلی میں لپٹی ہوئی ملی۔خاتون کی شناخت نینابرجر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملز م کا نام گرپریت سنگھ ہے ۔ دونوں کے درمیان دوستی تھی اور گرپریت نیناسے ملاقات کیلئے سوئٹزر لینڈ بھی جاتا تھا۔ خاتون گیارہ اکتوبر کو نئی دلی پہنچی تھی۔ خاتون کی چھ روز قبل قتل کیا گیا۔ ملزم کو شک تھا کہ نینابرجر کا کسی اور کے ساتھ بھی تعلق ہے لہذا اس نے اسے دلی بلا کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسکی گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے تلاش کر کے گرفتار کیاگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button