بھارت

بھارت :چھتیس گڑھ میں دو مائونوازوں کی ہلاکت کے بعد بی جے پی کارکن کا قتل

BJP worker killed in Chhattisgarhرائے پور: بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں دو مائو نوازوں کی ہلاکت کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک کارکن کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی کارکن برجھو ترم کو ریاست کے علاقے موہلا مان پور میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔آئی جی بھگت نے صحافیوں کو بتایاکہ ضلع امبا گڑھ چوکی کے علاقے موہلا مان پور میں برجھو ترم کو نامعلوم بندوق برداروں نے قتل کر دیا ۔ انہوں نے کہاکہ کل رات سے اس واقعے پر کارروائی جاری ہے۔ایک اعلیٰ پولیس افسرنے بتایا کہ اس سے پہلے ہفتے کی صبح چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر میں بھارتی فورسز نے ایک مائونواز آزادی پسند تنظیم کے دو ارکان کو ہلاک کردیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بی جے پی کارکن کا قتل اسی واقعے کی انتقامی کارروائی ہے۔چھتیس گڑھ کے 90 انتخابی حلقوں میں پولنگ 7نومبر کو ہوگی جبکہ باقی 70 نشستوں کے لیے دوسرے مرحلے میں 17نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button