بھارت

بھارت : مودی کے دور حکومت میں بھارتی افواج کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی

Modiنئی دلی:
بھارت میں نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارتی افواج کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ریسکیو مشن پر بھیجے گئے ہیلی کاپٹر پر 2 پائلٹس کے ہمراہ 2 غوطہ خور بھی سوار تھے ۔ بحیرہ عرب میں ہیلی کاپٹر کاملبہ مل گیا ہے ۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک غوطہ خور کی لاش ملی ہے جبکہ دونوں پائلٹس اور ایک غوطہ خور کی تلاش جاری ہے ۔ بھارتی فوج کاایک طیارہ مگ 29بھی ریاست راجستھان کے بارمیر سیکٹر میں گر کر تباہ ہوگیاہے۔ بھارتی طیارہ پروز کے چند لمحوں بعد ہی پائلٹ کی ناتجربہ کاری کے باعث گر کر تباہ ہوا۔بھارتی فوج کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔بی جے پی حکومت نے بھارتی افواج کی ساکھ پربھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔بھارتی فضائیہ میں گزشتہ 30سال میں 535جہاز فضائی حادثات کا شکار ہوئے ۔گزشتہ 5 سال میں 46فضائی حادثات میں 42بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے۔ مودی سرکار مالی فائدے کیلئے ملکی اداروں کو تباہ کررہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button