بھارت

آسام کا رہائشی نوجوان حیدر آباد میں بے دردی سے قتل

حیدر آباد 27مارچ(کے ایم ایس)
بھارت کے شہر حیدرآباد میں آسام کے ایک شہری کو بے دردی سے قتل کر دیا گیاہے۔
آسام کے رہائشی نوجوان ٹنکیشور بورا عرف پرابین کو حیدرآباد کے علاقے علی آباد میں ایک کمپنی میں بے دردی سے قتل کیا گیا جہاں وہ سیکیورٹی گارڈ کے طور پر ملازم تھا۔نوجوان کو ڈیوٹی کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا۔وہ رات کی شفٹ میں ڈیوٹی پر موجود تھا جب بہار سے تعلق رکھنے والے اس کے ساتھی نے اسے پائپ سے پیٹ کر قتل کردیا۔ ملزم نے اسکی لاش کو بوری میں بند کر کے نالے میں پھینک دی۔حیدرآباد پولیس نے پیر کی صبح لاش برآمد کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندوتوا دہشت گرد بلوائیوں کے ہجوم نے آسام کے ایک اور نوجوان کی لاش کے دو ٹکڑے کر دئے تھے ۔ نوجوان کو قتل کرنے سے قبل اس کی ماں سے بات کرائی گئی اور وہ اپنی ماں سے خود کوبچانے کی التجا کرتا رہا ۔اسے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو اتر پردیش کے گورکھپور ریلوے ٹریک پر پراسرار طور پر پھینک دیاگیا تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button