بھارت

اترپردیش :ہندوتوا ہجوم کے وحشیانہ تشدد سے مسلم نوجوان جاں بحق

hindutva1ہاپوڑ:
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ کے ایک گائوں میں 25سالہ مسلم نوجوان کو مشتعل ہندوتوا ہجوم نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے ۔ نوجوان کے قتل کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں ۔
مسلم نوجوان ارشاد محمد کی موٹر سائیکل منگل کی شب ضلع کے گائوں لوہاری میں ہندو تہوار دسہرہ کی تقریبات میں شریک ایک شخص سے ٹکرا گئی ۔معمولی حادثے پر شروع ہونیوالا جھگڑا جلد ہی پرتشدد رخ اختیا ر کرگیا اور مشتعل ہندوتوا گروپ نے ارشاد محمد کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے پتھرمارکر شدید زخمی کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ارشاد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ جیسے ہی ارشاد کے قتل کی خبر اس کے آبائی گائوں پہنچی ،تو اس کے اہلخانہ اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر طاقت کے استعمال کے ذریعے مشتعل لوگوں کو منتشر کیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ہاپوڑ ابھیشیک ورما نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کہاکہ ارشاد کے قتل میں ملوث 5ہندوتوا غنڈوں کی شناخت ہو گئی ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بہادر گڑھ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے گائوں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button