کراچی:
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی کی ملیر جیل میں قید 80بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیاہے۔
ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن کراچی پہنچا یا گیا،جہاں انہیں لاہور کیلئے روانہ کیا جائے گا۔بھارتی ماہی گیر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے جہاں سے ان کو واہگہ سرحد کے ذریعے بھارت بجھوایا جائے گا۔بھارتی ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فائونڈیشن اٹھا رہی ہے۔ ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو رقم، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔رہائی کے حوالے سے بھارتی ماہی گیر کا کہنا ہے کہ وہ کافی خوش ہے کئی برس بعد اپنے ملک واپس جارہے ہیں اور انہیں گھر والے اور بچے یاد آتے ہیں۔بھارتی ماہی گیر نے بتایا کہ پاکستان میں انکے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا۔