بھارت

جب ایک ہندو ایک ہی شادی کرتا ہے تو دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی ایک ہی شادی کرنی پڑے گی: وزیر اعلیٰ آسام

download (5)احمدآباد23نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہاہے کہ اگرہندوئوں کو صرف ایک شادی کرنے کی اجازت ہے تودوسرے مذاہب کے لوگوں کو دوتین شادیاں کرنے کی کیسے اجازت دی جاسکتی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بی جے پی کے رہنما ہمانتا بسوا سرما نے گجرات میں جہاںایک ہفتے بعد عام انتخابات ہونے والے ہیں،بی جے پی کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک بارپھریکساں سول کوڈ کا مسئلہ اٹھایا ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر کوئی ہندو ایک شادی کرتا ہے تو دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی ایک ہی شادی کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں یکساں سول کوڈ کا قانون ہونا چاہیے۔ ایک شخص دوتین شادیاں کیوں کرتا ہے؟ جب ملک میں ایک ہندو ایک شادی کرتا ہے تو دوسرے مذاہب والوں کو بھی ایک ہی شادی کرنی چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button