پاکستان

بھارتی قبضے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ یوم شہدا ئے کشمیر ہر سال 13جولائی 1931 کے ان 22 کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے ڈوگرہ فورسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی موروثی استقامت، سفاک قوتوں کے خلاف مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی، انسانی حقوق اور حقوق کشمیر کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی جدوجہد کشمیر کی پوری تاریخ میں برقرار رہی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جائز جدوجہد کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہے ہیں اور آج بھی کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کرتی ہے، ہم ان تمام کشمیری شہدا ء کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں پر محیط بھارتی قبضے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل اور جموں وکشمیر کے حق خودارادیت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے-

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button