پاکستان

سیکا سربراہی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا:شہباز شریف

shahbaz-1اسلام آباد14اکتوبر (کے ایم ایس )
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب میں واضح کیا ہے کہ بھارت غیر قانونی طورپر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو چھپانے کیلئے کس طرح جمہوریت کی آڑ لے رہا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ عالمی برادری کو بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ظالمانہ پالیسیوںکا نوٹس لینا چاہیے۔ کشمیر کی دہشت زدہ وادی بیلٹ کی بجائے بلٹ کی بھارتی پالیسی کا واضح ثبو ت ہے۔ عالمی برادری غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ دنیا کو ظالمانہ نوعیت کی بھارتی پالیسیوں کو تسلیم کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب میں ابتدا میں، انہوں نے پاکستان میں سیلاب کے بعد تعمیرنو کے مرحلہ میں صحت اور خوراک کے چیلنجوں کے حوالہ سے آگاہ کیا جس کیلئے بین الاقوامی شمولیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی یکجہتی ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج پر قابو پانے میں مدد کر سکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button