کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد آزادی جاری ر کھے ہوئے ہیں
اسلام آباد:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوں میں ان سے کیاتھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ منصفانہ اور قانونی جدوجہدہے اور کشمیریوں کو بین الاقوامی قانون کے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے مزاحمت کا حق حاصل ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کی توثیق کی گئی ہے ۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد بین الاقوامی اصولوں پر استوار ہے۔بھارت جھوٹے اوربے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے منسلک کر کے اسے بدنام کرنے کی مذموم کوشش کر رہاہے تاہم مودی حکومت کو یہ جان لینا چاہیے کہ آزادی کی حقیقی عوامی تحریکوں کو کبھی بھی دہشت گردی نہیں قراردیاجا سکتا۔عالمی برادری کو کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے ،کیونکہ وہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے وعدے کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں ۔








