بھارت

آگرہ: وکلا ءنے گرفتار کشمیری طلباءکو قانونی مدد فراہم کرنے سے انکار کر دیا

آگرہ بھارت 30اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرآگرہ میں وکلاءتنظیموں نے ان تین کشمیری طلباءکو قانونی مدد فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جنہیں ٹی۔20 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میںپاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف والے پیغامات پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یوتھ لائرز ایسوسی ایشن آگرہ، آگرہ ایڈووکیٹ ایسوسی ایشن، جنپد بار ایسوسی ایشن، لائرز کارپوریشن کمیٹی اور آگرہ یوتھ وشال ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ وہ کشمیری طلباءکو قانونی مدد فراہم نہیں کریں گے۔آگرہ کے وکلا ءکی طرف سے قانونی مدد کی فراہمی سے انکار کے بعد گرفتار طلباء ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد گنائی کے اہلخانہ دوسرے شہروں میں وکلا سے رجوع کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button