آزاد کشمیر

غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

IMG-20231104-WA0285

مظفرآباد :جموں و کشمیر تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر اوربھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت قائدین اورکارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیئرمین یونین کونسل مظفرآباد اقبال یاسین اعوان نے کانفرنس کی کانفرنس کی صدارت کی جبکہ ممبر زکواة کونسل امین بٹ کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے ۔کانفرنس میں مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے جیلوں میں حریت قائدین او رکارکنوںکی حالت زار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے انکی بے مثال قربانیوںپر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ جس بہادری،دلیری،عزم اور استقامت کے ساتھ وہ بھارتی سامراج کے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں،اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ حریت قائدین طویل غیر قانونی نظربندی اورعلاج معالجے اور مناسب خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے متعدد مہلک عارضوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ مقررین نے کشمیری شہدا کو ان کی بے مثال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے مشن کو ہر قیمت پراسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا ۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے اوربھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری عوام کو انکی زمینوں اور گھروں سے جبرا بے دخل کرنے کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو انکاناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دلائے جس کا ان سے وعدہ کیاگیا تھا ۔مقررین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بمباری اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا ۔کانفرنس میں ایک قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔کانفرنس کے اختتام پر ایک زبردست ریلی نکالی گی ۔جس میںآزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے بلند کیئے گئے ۔مقررین میں امین بٹ،اقبال یاسین اعوان، مفتی محمد معروف جلالی، بشری بخاری،عثمان علی ہاشم، ریاض احمد اعوان، تنویر نقوی،سائرہ چشتی، انجینئر جاوید میر، اشفاق کشمیری ، عامر عباسی، نصیر میر، منیر احمد کونشی، زبیر درانی، فیض اللہ درانی، راجہ فیضان، ارشد اعوان، امتیاز اعوان،تنویر درانی، فیاض خان، فلک خان،حافظ ظہیر درانی، عبد الرحمن درانی اور دیگر شامل تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button