آزاد کشمیر

مظفرآباد:ہندو طالب علم کی گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور مارچ

WhatsApp Image 2023-12-01 at 4.03.02 PM

مظفرآباد:مقبوضہ جموںوکشمیر میں سرینگر میں زیر تعلیم ایک ہندو طالب علم کی طرف سے نبی کریم ۖ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میںمیں پاسبانِ حریت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم بھارت کے ایک ہندو طالبعلم کی طرف سے پیغمبر اسلام حضرت محمدۖکے بارے میں گستاخانہ ویڈیو پوسٹ کے خلاف مظفر آباد میں ہندوتوا شرپسندوں کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،جنہوں نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر "حرمت رسولۖ پر جان بھی قربان ہے” کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین بشمول شوکت جاوید میر، عبدالرزاق خان، خالد محمود زیدی ، مشتاق السلام، مولانا بلال احمد فاروقی، قاری عاقل شمس، ماسٹر شجاع الحق، ریاض احمد اعوان، مہتاب حمید ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مسلمان نبی کریم ۖ کی شان اقدس میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانان جموں وکشمیر اپنے دین، قرآن، مساجد و مدارس اور اسلامی شعائر پر ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کیخلاف شدید ترین مزاحمت کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ ہندوتوا بھارتیہ جنتاپارٹی نے پورے بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نفرت کے بیج بوئے ہیں اور مودی کے دور حکومت میں اسلامی شعائر پر حملہ آور ہندوتوا تنظیموں کی براہ راست سرپرستی کی جارہی ہے ۔انہوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت کو خبردار کیاکہ وہ اسلام دشمنی اور نفرت کی اپنی سیاست کو ریاست جموں وکشمیر میں منتقل کرنے کی سازشوں سے باز رہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر کا ہر مسلمان حرمت رسولۖ پر اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ مقررین نے کشمیری عوام کی ہمت وجرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا کہ نہتے کشمیری بھارتی ہندو سامراج کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مودی حکومت کے اقدامات کو فوری طورپر رکوائے ۔ مظاہرین نے سینٹرل پریس کلب سے برہان وانی شہید چوک تک بھارت مخالف مارچ بھی کیا ۔مارچ میں مہاجرین کے رہنما چوہدری اسماعیل، حاجی رنگیل بٹ، اسماعیل سیکریٹری، غلام حسین بٹ، چوہدری شاہ ولی، عبدالحمید لون، اختر خان اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button