آزاد کشمیر

پاسبان حریت کے زیر اہتمام 8مارچ کو مظفر آباد میں بھارت مخالف ریلی نکالی جائیگی

مظفرآباد06مارچ(کے ایم ایس)
8 مارچ کوعالمی یوم خواتین کے موقع پر پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مظفر آباد میں کشمیری خواتین پر بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے برہان وانی چوک میں ایک بھارت مخالف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔
پاسبان حریت کی طر ف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیری خواتین پر بدترین ریاستی جبر و تشدد کے زریعے حقوق نسواںسے متعلق عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے ۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ جموں کشمیر میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی سفاک حکومت کشمیری خواتین پر ظلم اور تشدد اورایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہی ہے ۔تاہم بھارت ظلم و بربریت سے کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کوکمزور نہیں کر سکتا ۔مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں درندہ صفت بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے کشمیری خواتین مسلسل خوف و دہشت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ بیان دنیا بھر کہ منصفوں سے سوال کیاگیا ہے کہ 8مارچ کو دنیا بھرخواتین کے حقوق کے تحفظ کا دن منایاجاتا ہے لیکن بھارت اپنے زیر قبضہ جموں کشمیر میں خواتین پر ظلم وتشدد اور بربریت اور انکی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کہ طور پر استعمال کررہا ہے ۔پاسبان حریت کا مزید کہناتھا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے ظلم وتشددکا شکار کشمیری خواتین مسلسل انصاف کی طلبگار ہیں۔ بھارتی جیلوں میں قید آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین اور نسیمہ اختر سمیت دیگر کشمیری خواتین آج بھی جرم بے گناہی میں قید ہیں ۔پاسبان حریت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی وہ کنن پوشپورہ کے اندوہناک سانحے اور جموں کی 8سالہ بچی آصفہ کے قاتلوں، شوپیان کی آسیہ اور نیلوفر کے قتل اور بے حرمتی میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ 8مارچ کو مظفر آباد میں احتجاجی ریلی میں مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور کشمیری خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی جائیگی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button