آزاد کشمیر

مظفر آباد:بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

WhatsApp Image 2024-03-07 at 2.03.14 PM مظفرآباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر دورے کیخلاف مظفر آباد میں زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر دورے کیخلاف مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ مظاہرین نے سیاہ جھنڈے لہرائے اورٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرے کے شرکاء نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے "قاتل قاتل مودی قاتل،جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے،بھارتیو غاصبو جموں وکشمیر چھوڑ دو،خون رنگ لائے گا انقلاب آئے گا،یہ جنگ ہے جنگ آزادی اوربھارت سے لیں گے آزادی” جیسے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی دہشت گردی اور مودی کے جنگی جرائم کی مذمت کی گئی تھی ۔ سینٹرل پریس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے اور ریلی کی قیادت چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی ، عثمان علی ہاشم ، شوکت جاوید میر ، راجہ آفتاب احمد خان ، راجہ محمد سجاد لطیف خان، سردار عبدالرزاق خان ، خالد محمود زیدی ، ڈاکٹر محمد منظور،اقبال یاسین ، محمد اسحاق شاہین اور دیگر نے کی ۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ نریندر مودی کے لاکھوں بھارتی فوجیوں کے کڑے پہرے میں سرینگر کے دورے سے مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی ۔ WhatsApp Image 2024-03-07 at 2.03.15 PM (1)انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے بھارتی وزیر اعظم کے دورے اور ہندو توا ایجنڈے کو مکمل طورپر مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کا اعلان کررہے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک قابض ، ظالم ، جارح اور دہشت گرد کی حیثیت سے موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ہی 5اگست 2019 کو دفعہ 370اور35Aمنسوخ کر کے جموںو کشمیر کے عوام سے انکی خصوصی حیثیت چھین لی تھی ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال11دسمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے نریندر مودی کے غیر قانونی اقدامات کی توثیق کی تھی ۔ مقررین نے واضح کیاکہ کشمیری عوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانے دیں گے اور بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سرینگر دورے کے دوران نام نہاد ترقیاتی پیکجوں ، سڑکوں اور ریل منصوبوں کے اعلان سے جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی فوجی قبضے کو مضبوط کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب بھارت کو بھرپور عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دینے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ اس موقع پر مظاہرین نے سینٹرل پریس کلب سے برہان وانی شہید چوک تک ایک ریلی بھی نکالی ۔WhatsApp Image 2024-03-07 at 2.03.15 PM

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button