آزاد کشمیر

مظفرآباد: شہید افضل گورو ، شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کانفرنس ، ریلی کا انعقاد

Rally Pic..002255

مظفرآباد:شہید محمد افضل گورو اور شہید محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسیوں کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کی اکائی تنظیم تحریک شباب المسلمین جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مظفر آباد میں” شہداء کشمیر کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہدا ء کانفرنس کا انعقاد بلدیہ ہال اپر اڈہ میں کیا گیا۔کانفرنس میں مظفرآباد کی مختلف سیاسی ٫مذہبی و سماجی تنظیموں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارت سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شہداکی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ کانفرنس کے اختتام پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا ء نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔کانفرنس میں شیخ عقیل الرحمن ،عزیز علوی، راجہ اسلم ،مشتاق احمد بٹ، اقبال یسین اعوان قاضی عمران،عثمان علی ہاشم، مشتاق الاسلام، سلطان محمود ،محمد امین بٹ ، صدیق داود ، ، اقبال میر ،لعل دین اعوان ، نصیر میر، ریاض احمد اعوان٫ منیر احمد کونشی٫ ضمیر درانی٫ فیض اللہ درانی، شاہد اعوان٫ آصف درانی٫ ارشد اعوان٫ امتیاز اعوان اور دیگر نے شرکت کی ۔
ادھرشہید محمد افضل گورو اور شہید محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیراہتمام آج آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔بڑی تعداد میں لوگوں نے شہید افضل گرو چوک پر جمع ہو کر شاہراہ سرینگر پر مارچ کیا۔ انہوںنے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ محمد افضل گورو ، محمد مقبول بٹ اور دیگر لاکھوں شہداء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پھانسیوں، جعلی مقابلوں، گرفتاریوں اور کالے قوانین کے بدترین استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ہرگزکمزور نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہا کہ دنیا کے نام نہاد جمہوری ملک بھارت نے دونوں شہید رہنمائوں کی میتوں کو اب تک کشمیریوں کے حوالے نہیں کیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ حریت رہنمائوں کو تختہ دار پر چڑھا کر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دباسکتا ہے تو یہ اسکی غلط فہمی ہے، کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے سینچی اپنی تحریک آزادی کو ہرقیمت پر مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔مقررین نے شہید سید علی گیلانی، شہید مولوی محمد فاروق، شہیدبرہان مظفر وانی، ، شہید شمس الحق، شہیداحمد حسن، شہید ذاکر رشید موسیٰ، شہید ضیا مصطفی ٰ، شہید سجاد افغانی، شہیدریاض نائیکو اور دیگرلاکھوں شہید کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ریلی میںپاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، مشتاق الاسلام، عثمان علی ہاشم، سید شعیب شاہ، پیر زادہ سلطان، سید آصف گیلانی، قاضی محمد خوشحال، محمد اسماعیل جگوال، سید محمود شاہ، چوہدری عبدالمجید، محمد یوسف، فیصل فاروق، محمد فیاض خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ بھارت نے محمد افضل گرو کو 9 فروری 2013 کو جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر چڑھاکر انکی میتیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دی تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button