میر پور: ” شہدائے جموں پیر پنجال “کانفرنس کاانعقاد
میر پور :پیر پنجال فریڈم موومنٹ اور مہاجرین اتحاد فورم نے آزاد جموں وکشمیر کے شہر میرپور میں” شہدائے جموں پیر پنجال “کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ کانفرنس کی صدارت وائس چیئرمین جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ قاضی عمران نے کی جبکہ اسکے مہمان خصوصی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینرغلام محمد صفی تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانفرنس میں بڑی تعداد میں مہاجرین مقبوضہ جموں وکشمیر نے اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ غلام محمد صفی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جموں کشمیر ہمارے ما تھے کا جومر ہیں جنکی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عظیم شہداءکا مشن اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کے جابرانہ تسلط سے آزاد نہیں ہوتا۔قاضی عمران، راجہ خادم حسین زاہد صفی خواجہ ایاز، ظہیر جرال، اعجاز میر، بشیر شگو، شبیر چیچی، ڈاکٹر ریاض ،مولانا عتیق ،حاویہ ریحان چیچی، آفتاب عارف، محمد آصف ،محمد فاروق، سعید انصاری ایڈوکیٹ ،شبیر فرقانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا واحد مشن بھارت سے آزادی ہے جس کے لیے وہ عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔