مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: جھیل ڈل میں قائم 5ہاﺅس بوٹس آتشزدگی کے باعث خاکستر،تین بنگلہ دیشی سیاحوں کی جانیں ضائع

house boot fire

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آتشزدگی کے ایک پراسرار واقعے میں سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل میں قائم پانچ ہاﺅس بوٹس جل کو خاکستر ہو گئے۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں تین بنگلہ دیشی سیاحوں کی جانیں ضائع ہوگئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جھیل ڈل کے گھاٹ نمبر 10کے قریب آج (ہفتہ) صبح سویرے زبردست آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ ہاﺅ س بوٹس جل گئے۔فائر بریگیڈ سروس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ سفینہ نامی ایک ہاﺅس بوٹ میں قیام پذیر تین بنگلہ دیشی سیاہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کی فوری طورپر وجہ معلوم نہیںہو سکی اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button