مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے، چینی سکالر

بیجنگ 05 اگست (کے ایم ایس) ممتاز چینی سکالر Cheng Xizhong نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کواپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کیے جانے والے تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو فوری طور پر واپس لینے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کرنے کے لیے مضبوط اور ٹھوس اقدامات کرے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ساﺅتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاءکے وزٹنگ پروفیسر Cheng Xizhong, نے بیجنگ میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کا تنازعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی حیثیت تبدیل کی جس سے مسئلہ کشمیر مزید پیچیدہ ہو گیا لہذا پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ضروری ہے کہ بھارت کشمیر کی اصل حیثیت کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے پہل کرے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ایسے مضبوط اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں جن سے بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں کیے جانے والے اپنے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور ہو سکے۔ پروفیسر نے تجویز پیش کی کہ سلامتی کونسل کو سب سے پہلے مقبوجہ جموںوکشمیرمیں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات پر زیادہ توجہ دینی چاہیے، جو علاقائی امن کو سنگین طور پر خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ بھارت نے کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اس لیے انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں کو بھارت پر دباو¿ ڈالنا چاہیے، عالمی امن کے ذمہ دار تمام ملکوں خاص طور پر بڑی طاقتوں کو بھارت پر سخت ترین پابندیاں عائد کرنی چاہئیں تاکہ نریندر مودی کی حکومت کو سخت اقدامات واپس لینے پر مجبور کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا پورا حق ہے۔ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کا فیصلہ ہی حتمی ہونا چاہیے۔ Cheng Xizhong, نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ کشمیری عوام جو دہائیوں سے حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہی ضرور فتح حاصل کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button