مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی میر واعظ کی مسلسل نظر بندی ، جامع مسجد میں نماز جمعہ پر پابندی کی مذمت

APHC (1)سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کی طرف سے جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے اور سینئر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو پھر سے نظر بند کرنے کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے جامع مسجد سری نگر میں مسلسل پانچویں جمعہ کو نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی اور میرواعظ کو بھی گھر میں نظر بند رکھا ۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی انتظامیہ کو خوف ہے کہ جامع مسجد سرینگر میں لوگوں کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے لہذا اس نے مسجد مقفل کر دی ہے ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیل نہتے اور بے گناہ فلسطینیوںکا قتل عام کر رہا ہے اور کشمیری اپنے محکوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میر واعظ اور دیگر مذہبی رہنماﺅں کی نظر بندی بلا جواز اور غیر قانونی ہے ، بھارت کشمیری مسلمانوں کے دینی سمیت تمام بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ خطہ ہے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کی ہیں جنہیں بھارت پاکستان دونوں نے تسلیم کر رکھا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں دیر پا امن کا قیام ممکن نہیں اور کشمیری اسکے پرامن حل کیلئے جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھی ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی اور تاریخی جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ پر پابندی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے میر وعظ کی نظر بندی ختم کرنے اور انہیں اپنی مذہبی اور معاشرتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
محمود احمد ساغر نے مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، سید شکیل احمد، مشتاق الاسلام، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، نور محمد فیاض، فہیم رمضان، حیات احمد بٹ، رفیق احمد شاہ، شوکت حکیم، ایڈووکیٹ زاہد علی، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، رفیق احمد گنائی سمی غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button