مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ یاسین ملک کو بھارت کے مذموم عزائم سے بچانے کے لیے مداخلت کرے: رحمانی

اسلام آباد24مئی (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے بھارتی حکام کی طرف سے نظر بند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدموںمیںاپنے دفاع کے حق سمیت بنیادی حقوق سے محروم رکھنے اور ان کی زندگی کے لئے خطرات پیدا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تہاڑ اور دیگر جیلوں میں نظربند محمدیاسین ملک اور دیگر کشمیری رہنما اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کشمیرکے بارے میںسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے لوگوں کے لئے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں،اس لیے یہ کوئی غداری یا جرم نہیں ہے کیونکہ اقوام متحدہ نے خود اس دیرینہ تنازعے کو حل کرنے کے لیے متعدد قراردادیں منظور کررکھی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ یاسین ملک کے علاوہ مسرت عالم بٹ اور شبیر احمد شاہ سمیت دیگر رہنما بھی نظربندہیں جن کو بھارتی حکام اپنے دفاع کا حق دیے بغیراور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سزا دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سفاکانہ اور نفرت انگیز مہم نے خطے میں زہر آلود ماحول پیدا کر دیا ہے اور یہ عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کو محمد یاسین ملک کو سزا دینے سے روکے۔محمد فاروق رحمانی نے خبردار کیا کہ بھارت کو یاسین ملک کو پھانسی پر چڑھانے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادی کی آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے دیگر رہنمائوں پر فرضی بنیادوں پر فرد جرم عائد کرنے اور سزائیں دینے کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کویہ معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھانا چاہیے اور بھارت سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ محمد یاسین ملک کو جیل سے رہا کرے۔
دریں اثناء پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے ایک بیان میں بھارتی کینگرو عدالتوں کی طرف سے محمد یاسین ملک کے یکطرفہ ٹرائل پر عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button