مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی پر اظہار تشویش

APHC (1)سرینگر12: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مظالم میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز اہلکار محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر ہراساں کرتے ہیں اور تذلیل کا نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے دستبرار کرانے کیلئے انکی املاک کی ضبطی کوجنگ ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر پر متعدد قراردادیں پاس کر رکھی ہیں جن پر ایک طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر نظر بند کر کھا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بھارت جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے جو عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بڑ ے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے ۔ ترجمان نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button