مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت نے اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طور پر سلب کر رکھا ہے، پی ڈی پی

imagesسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی )نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طورپر سلب کر رکھا ہے اور اگر یہی صورتحال رہی ہے تو جمہوریت اپنی موت آپ مر جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ڈی پی نے اپنے نیوز لیٹر ”سپیک اپ“ میں لکھاہے کہ 9صحافیوں کو بلاجواز طور پر گرفتار کیا گیا ہے ، ہم نے بھارت میں جمہوریت کی ابتدا نہیں دیکھی لیکن اس وقت جو جمود ہے یہ اگر ختم نہ ہوا تو ہم جمہوریت کو مرتے ہوئے دیکھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ نیوز لیٹر میں کہا گیا کہ علاقے میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کو بھی زیر عتاب لایا جا رہا ہے اور انہیں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کی صورت میں سنگین نتائج کے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
کشمیریوں کو جنگ زدہ فلسطین کے لیے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے یا بے گناہ فلسطینیوں کے لیے دعائیں کرنے کی اجازت نہیں ہے، بھارت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کھل کر اسرائیل نواز موقف اختیار کیا ہے اور کشمیریوں کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سے روک دیا، پوری دنیا میں تمام قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں لوگ فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکلے لیکن کشمیری مبلغین ، آئمہ کرام کو فلسطینی بھائیوں کے لیے اجتماعی دعائیں کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button