مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان گرفتارکرلیا

سرینگر08نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے منگل کے روز ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔
نوجوان کو بھارتی فوج ، پولیس اورپیراملٹری فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع کے علاقے لرو اونتی پورہ میں ایک ناکے پر گرفتارکیا۔ گرفتارنوجوان کی شناخت عابد احمد شیخ کے طورپر ہوئی ہے جو ستپوکھرین کا رہائشی ہے ۔ پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لئے اس پر مجاہدین کے لئے کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتی پولیس نے گزشتہ روز ضلع بانڈی پورہ کے علاقے کہنوسہ میں بھی دونوجوانوں کو گرفتارکیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button