جموں

جموں :حنیف کالس اور رام کمار کو شاندار خراج عقیدت

WhatsApp Image 2023-11-17 at 4.35.51 PM

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیری رہنمائوں حنیف کالس اور رام کمار جن کا چند روز قبل انتقال ہوگیا تھا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما حنیف کالس طویل عرصے سے کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے وابستہ تھے اور انہوں نے کشمیر کاز کے لیے متعدد قربانیاں دیں۔ رام کمار ایک مشہور تاجر لیڈر تھے جنہوں نے ہمیشہ ملازمین اور معاشرے کے دیگر طبقوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔جموں میں ایک تقریب میں مقررین نے جاں بحق ہونے والے رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنمائوں کے کردار کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔ پیر پنجال پیس فائونڈیشن کے چیئرمین حنیف کالس 14 نومبر کو انتقال کر گئے تھے جبکہ رام کمار کاایک روز قبل انتقال ہوگیا تھا۔اس موقع پر مقررین میں آئی ڈی کھجوریہ، ایڈوکیٹ جمیل کاظمی، میر شاہد سلیم، راکیش کمار، بلکار سنگھ اور رمیش کمار شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button