بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیریوں کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا: عمر عبداللہ
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیریوں کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیاہے۔
عمرعبداللہ نے ضلع کولگام میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ہمیں الیکشن، ترقی اور بجلی وغیرہ جیسے ناموں پر دھوکہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وقت میں بھی بجلی کا اس قدر برا حال نہیں تھا جتنا آج ہے۔انہوں نے کہا بی جے پی نے ہمیں الیکشن کے نام پر ہی نہیں بلکہ بے روز گاری کا مسئلہ حل کرنے کے نام پر، ترقی کے نام پر اور بجلی کے نام پر دھوکہ دیا ہے۔عمرعبداللہ سوال اٹھایاکہ آخر کیا وجہ ہے کہ بجلی کا نظام ٹھیک نہیں کیا جا رہا ہے۔اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں پوچھے جانے پرعمر عبداللہ نے کہاکہ جب الیکشن کے لئے پینتھرس پارٹی نے عدالت عظمیٰ میںدرخواست دائر کی تو اس وقت چیف جسٹس نے کہا تھا کہ یہ مسئلہ دفعہ 370کے ساتھ جڑا ہوا ہے اس کا جواب اسی وقت دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ جب عدالت سے دفعہ 370سے متعلق فیصلہ آئے گا تو اس میں الیکشن کا بھی ذکر ہوگا۔