مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ : دل کا دورہ پڑنے سے بھارتی سی آر پی ایف اہلکار ہلاک
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے واوورا میں سی آر پی ایف کی 162بٹالین کا ایک اہلکار موہن لال نے ڈیوٹی کے دوران سینے میں شدید درد کی شکایت کی اورگر کر بے ہوش ہو گیا۔اسے فوری طورپر سوگام کے ایک ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ادھر ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں سڑک سے ایک غیر کشمیری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔