مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:وقف بورڈ نے مزاروں پر کشمیریوں کی دستار بندھی پر پابندی عائد کر دی

سرینگر19ستمبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وقف بورڈ نے تمام مزاروں اور بورڈ کے زیر انتظام مذہبی مقامات پر لوگوں خاص طور پر سیاسی رہنمائوں کی دستار بندی کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
وقف بورڈ کے سربراہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ اب لوگوں کی دستار بندی پیشگی اجازت کے ساتھ کی جائے گی۔حکم نامے میں مزیدکہا گیا ہے کہ بورڈ کو زیارتوں اورخانقاہوں میں دستار بندی کی تقریبات کے ذریعے بااثر لوگوں بالخصوص سیاسی رہنمائوں کو خوش کرنے سے متعلق غیر اخلاقی استعمال کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ مذہبی مقامات جیسے زیارتوں، خانقاہوں،مساجد اوردارالعلوم کو صرف مذہبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ایسے مقامات پر دستار بندی صرف لوگوں کو مذہبی تعلیم میں ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دینے کے لیے کی جا سکتی ہے۔اب دستار بندی کی اجازت سنٹرل آفس وقف بورڈ سے پیشگی حاصل کی جائے گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button