پاکستان

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خوف ودہشت کا ماحول قائم کرنے پر مشعال ملک کا اظہارتشویش

mishaal-malik_akhbarاسلام آباد:  انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے معصوم مسلمانوں کے لئے خوف ودہشت کا ماحول قائم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مشعال حسین ملک نے آج ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کے ادارے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے قبرستانوں پرخاموش تماشائی نہ بنیں بلکہ جاگ جائیں اور کشمیریوں اورفلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کو غیر جمہوری، غیر آئینی اور ظالمانہ پالیسیوں پر عمل درآمد سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدارحل کے لیے بات چیت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر فرض ہے کہ وہ کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور ان کے حق خودارادیت کے حصول میں ان کی مدد کرے۔ایک سوال کے جواب میں مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں نے کبھی بھی بھارت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور اپنے مقدس مقصد کے لیے سفاک فوجیوں کی گولیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ احتجاج سمیت پرامن ذرائع سے اس دیرینہ تنازعے کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام نے مزاحمتی تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کررکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button