مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری صحافی فہد شاہ تقریبادوسال کی غیر قانونی نظربندی کے بعد رہا

Fahad Shah releasedسرینگر :
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری صحافی اور ویب نیوز پورٹل کشمیر والا کے ایڈیٹر فہد شاہ کو تقریبا دو سال کی غیر قانونی نظربندی کے بعد جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
31 سالہ صحافی کوٹ بھلوال سے رہائی کے بعد آج سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پہنچے۔خاندان کے ذرائع نے میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ ایوارڈ یافتہ صحافی جمعرات کو رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ فہد کی والدہ کی طبیعت کچھ عرصے سے خراب ہے اور وہ اپنے اکلوتے بیٹے کی جلد رہائی چاہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ فہدشاہ جموں کی دوردرازکوٹ بھلوال جیل میں قید تھے اور ان کے صرف قریبی رشتہ داروںکو ہی جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت تھی ۔فہد شاہ کو گزشتہ سال 4فروری کو ضلع پلوامہ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید ہونیوالے بے گناہ کشمیریوں کے اہلخانہ کے بیانات شائع کرنے اور پولیس کے جھوٹے دعوئوںکو بے نقاب کر نے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے فہد شاہ کو عوام میں خوف وہراس پیدا کرنے کے لیے بھارت مخالف خبریںدینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت کی طرف سے تین مقدمات میں ضمانت ملنے کے باوجودان پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے تحت قابض حکام کسی بھی شخص کوعدالت میں پیش کئے بغیر دو سال تک حراست میں رکھ سکتے ہیں۔فہد شاہ کی گرفتاری پر عالمی صحافتی اداروں کی جانب سے مودی حکومت پر شدیدتنقید کی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button