پاکستان

پاکستان طویل عرصے سے بھارتی ریاستی دہشتگردی اور جاسوسی کا ہدف ہے

Naseem Zehra FOاسلام آباد:
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان طویل عرصہ سے بھارت کی ریاستی دہشتگردی ، تخریب کاری اور جاسوسی کا ہدف ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں امریکہ کی جانب سے ایک سکھ رہنما کے قتل کی سازش ناکام بنانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان طویل عرصہ سے بھارت کی ریاستی دہشتگردی ، تخریب کاری اور جاسوسی کا ہدف رہا ہے۔ممتاز زہر ہ بلوچ نے بھارتی ریاست اترپردیش میں حلال مصنوعات پر پابندی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا یہ بھارت میں اسلام کیخلاف بڑھتی ہوئی نفرت کا ایک اور مظہر ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے اپنی سرزمین پرایک سکھ رہنما کے قتل کی سازش ناکام بنانے کا انکشاف کیاہے ۔فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ امریکہ نے سازش میں مبینہ ملوث ہونے پر بھارتی حکومت کو تنبہہ جاری کی ہے ۔اس سازش کا ہدف ایک امریکی اورکینیڈین شہری گروپتونت سنگھ پنون تھے جو امریکہ میں قائم گروپ سکھس فارجسٹس کے جنرل قونصل ہیں اور یہ تنظیم آزاد سکھ ریاست خالصتان تحریک کا حصہ ہے ۔امریکہ کی قومی سلامتی کونسل نے بھی فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت کے ساتھ یہ معاملہ اعلی سطح پر اٹھایا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button