APHC-AJK

کشمیری خواتین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مسلسل شکار ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

APHC Logo

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں خواتین مسلسل ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں اور بھارتی فوجی کشمیری خواتین کی آبروریزی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ” خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن“ پر اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت نے اپنی فورسز کو کالے قوانین کے ذریعے کشمیری خواتین کے تقدس کی پامالی کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ انہوںنے کہا کہ 5اگست2019 کے بعد کشمیری خواتین پر بھی قابض بھارتی فوجیوں کے مظالم میں تیزی آئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آسیہ اندرابی سمیت درجنوں خواتین بھارتی جیلوں میں ہیں جبکہ بھارتی فورسز نے مہلک پیلٹ چھروں کے ذریعے کئی کم سن کشمیری بچیوں کو بصارت سے محروم کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ تاہم بھارتی کی تمام تر سفاکانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیری خواتین کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تحریک آزادی میں عزم وحوصلے سے اپنے بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے سینئر حریت رہنما مولانا سرجان برکاتی کی اہلیہ کو گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں خواتین کے خلاف سنگین بھارتی جرائم کا نوٹس لیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button