مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں لوگ خوف ودہشت کے ماحول میں جی رہے ہیں،لوگوں کوبلا وجہ جیل بھیجا جا رہا ہے، محبوبہ مفتی

mehmboba muftiسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ہر طرف مایوسی کا عالم ہے اور لوگ خوف و دہشت کے ماحول میں جی رہے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے کولگام میںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، حال ہی میں سرجان برکاتی کی اہلیہ کوگرفتار کیا گیا ،کوئی ثبوت نہیں، کوئی شنوائی نہیں اور لوگوں کو صرف گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے لہذا لوگ خوف و جبر کی زد میں ہیں۔
قبل ازیں پی ڈی پی سربراہ نے ضلع کولگام کے علاقے منزگام میں پارٹی ورکرز کنونشن کے سے خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button