ہڑتال

سرینگر: جامع مسجد مسلسل آٹھویں جمعہ سیل ،میر واعظ گھر میں نظر بند

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو آج مسلسل آٹھویں جمعہ بھی سیل کر کے کشمیری مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔میر واعظ عمر فاروق کو بھی آج پھر گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جامع مسجد سرینگر کی انجمن اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے آج پھر جامع مسجد کے دروازوں پر تالے لگا دیے اور لوگوں کو نماز جمعہ کے لیے مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آج مسلسل آٹھویں ہفتے تاریخی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی۔
انجمن اوقاف نے جامع مسجد کی بار بار بندش اور تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قابض حکام کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔
قابض انتظامیہ نے ممتاز عالم دین آغا سید محمد ہادی کو بھی آج مسلسل ساتویں جمعہ گھر میں نظر بند رکھ کر انہیں سرینگر کی امام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف بمنہ میں نماز جمعہ کی امامت سے روک دیا۔

3 2 1

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button