مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں: جمعرات ،ہفتہ کو ہڑتال کی اپیل
سرینگر 08 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ممتا زآزاد ی پسند رہنماﺅں محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسیوں پر 9 اور 11 فروری کو مکمل ہڑتال کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پوسٹر ر جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، وارثین شہداءجموں و کشمیر، جموں و کشمیر لبریشن الائنس نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں پر چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹر سماجی روبطوں کی سائٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔پوسٹر وں میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری حق خو دارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں جسے وہ منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔
پوسٹروں کے زریعے کشمیریوں پر زور دیا گیا کہ وہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنا دیں۔بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984 کونئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا تھا۔ ان کی میتیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی تھیں۔