آزاد کشمیر

راولاکوٹ میں ”حق خود ارادیت مہم“ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

IMG-20231223-WA0083راولاکوٹ: پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیراہتمام ”حق خود ارادیت مہم “کے سلسلے میں آج آزاد جموںوکشمیر کے شہر راولاکوٹ کے پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیمینار میں طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات اور بھارتی سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جموں و کشمیر سے متعلق متعدد قراردادیں منظور کی ہیں جن میںکشمیریوںکا حق خودارادیت تسلیم کیا گیا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے سلامتی سے منظور شدہ حق خودارادیت کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ بھارتی حکومت جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لیے بدترین فوجی طاقت کا استعمال کر رہی ہے، بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادیجنسیاں این آئی اے، ایس آئی اے وغیرہ کشمیریوں کے مکانوں، اراضیوں اور دیگر املاک کو ضبط کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے تمام تر جبر کے باوجود کشمیریوںکے حوصلے بلند ہیں اور وہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی سازشوں ، ریشہ دوانیوں کے عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی اپنی کوششوں میں تیزی لائے۔
کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین ظفر، ڈاکٹر نصیر خان، سردار آفتاب خان، محمد طفیل علوی، عدنان شاہ زیب، احتشام ظہور اور دیگر شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button