بھارت

تامل ناڈو میں اونچی ذات کے ہندوئوں کا5دلتوں پر تلواروں سے حملہ

download (18)چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندوئوں نے ایک پانچ سالہ بچے سمیت دلت برادری کے پانچ افراد پر تلواروں سے وحشیانہ حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زخمی افراد کا ضلع مدورائی کے ایک مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کی شناخت گنپتی کمار، اجیت، وجے کمار، پیریاسمی اور ان کے پانچ سالہ پوتے کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تمام پیرونگڈی میں سنکیا کوئل اسٹریٹ کے رہائشی ہیں اور پرائیار برادری کے ارکان ہیں جو ایک درج فہرست ذات ہے۔ اس واقعے کی تفصیلات سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس(سی جے پی)کی ویب سائٹ پر دی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ متاثرین یومیہ مزدوری کے لئے جانے سے پہلے کھیل کے میدان میں باتیں کر رہے تھے۔ آر ماری اور کے سسی کمار نامی دو آدمیوں نے کنن پلائی نامی ایک شخص کے بارے میں ان سے معلومات حاصل کرنا چاہی ۔ جب مزدوروں نے مطلوبہ فرد کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی تو ان کے درمیان زبانی تکرار ہوئی۔ اس کے بعد ملزمان نے متاثرین کو ذات پات کے طعنے دیئے۔ ملزمان نے اپنی ذات کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انہیں وہ عزت نہیں دی جا رہی جس کے وہ حقدار ہیں اوراس کے ساتھ ہی ان پر حملہ کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق کلر برادری سے ہے جو خطے میں کافی سیاسی اثر و رسوخ رکھتی ہے۔ دلتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے کئی کارکنوں نے حملے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button