بھارت

بہار: آتشزدگی کے بھیانک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک

download (8)پٹنہ: بھارتی ریاست بہار کے شہر دربھنگہ میں آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ جمعرات کی آدھی رات کو شادی کی ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ شادی کے مہمان آتش بازی کر رہے تھے کہ پٹاخے کی چنگاری سے ایک خیمے میں آگ لگ گئی جو فوراً پورے پنڈال میں پھیل گئی۔ اس دوران وہاں رکھے سلنڈر دھماکے سے پھٹنے لگے جبکہ آگ نے رام چندر پاسوان نامی ایک شہری کے گھر کے دروازے کے پاس موجود ڈیزل کے ایک گیلن کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا جس کی وجہ سے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آگ کے باعث رام چندر پاسوان کے خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ شادی کے مہمانوں کے قیام اور کھانے کا انتظام پڑوسی رام چندر پاسوان کے رہائشی احاطے میں کیا گیا تھا۔ مرنے والوں میں رام چندر پاسوان کا بیٹا سنیل پاسوان، ان کی بیوی اور بہن اور ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button