مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت کی طرف سے زبردستی زمینیں چھیننے کیخلاف کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگریکم نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے جنوبی کشمیر کے اضلاع میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سےزبردستی زمینیں چھیننے کے خلاف کاکپورہ پلوامہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد، پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بٹالین کمپنیاں قائم کرنے کے لیے قابض انتظامیہ زمینوں پر زبردستی قبضے اور لوگوں کو زمینیں خالی کرنے اور منتقل کرنے کیلئے خوف ودہشت کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ لوگ بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور ان کا کہناتھا کہ اگر قابض انتظامیہ نے ان سے ان کی زمینیں زبردستی چھینی تو اسے بڑے احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے یہاں رہ رہے ہیں اور اب اچانک بھارتی حکام نے اسے ریاستی زمین قرار دے دیا ہے۔انہوں نے خبردار کیاکہ اگر ان سے ان کی زمینیں زبرستی چھینی گئی تو ان کے پاس احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قابض حکام ان کے گائوں میں سی آرپی ایف کو 80کنال اراضی دیناچاہتی ہے ۔
ادھر جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصیب احمد نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیری عوام اور دنیا بھر مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی ظالمانہ اورعوام دشمن کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور احتجاج کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button