بھارت

جھانسی : مشق کے دوران ٹینک کا بیرل پھٹ گیا،افسر سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک

جھانسی 07 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جھانسی میں ٹینک کا بیرل پھٹنے سے ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
بابینہ چھاو¿نی میں فیلڈ فائرنگ کی مشق کے دوران ٹی 90 ٹینک کا بیرل پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت دو فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جھانسی کے قریب بابینہ چھاو¿نی میں آج فیلڈ فائرنگ مشق کے دوران T-90 ٹینک کا بیرل پھٹنے سے ایک جے سی اورسمیت دو فوجی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button